پاکستان ٹوڈے کے تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے آج حلف اٹھا لیا۔ دو روز بعد ایوان وزیراعظم کا انتخاب کر لے گا جس کے بعد نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کی سربراہی میں قائم نگراں حکومت ختم ہو جائے گی، تاہم یہ انوار الحق کاکڑ جاتے جاتے بھی بڑی پابندی کا خاتمہ کر دیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کابینہ اراکین اور سرکاری افسران کے غیر ملکی دوروں پر عائد پابندی کو ختم کر دیا ہے اور اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی دوروں سے متعلق 29 جنوری 2024 کا خط واپس لے لیا گیا اور اب غیر ملکی دوروں سے متعلق کیسز کو اکتوبر 2018 کی پالیسی کے مطابق نمٹایا جائے گا۔ گزشتہ ماہ سرکاری اور نجی سطح پر غیر ملکی دوروں پر پابندی لگا دی تھی اور غیر ملکی دوروں کیلیے پہلے سے دیے گئے اجازت نامے بھی واپس لے لیے گئے تھے۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
حقیقی آزادی مارچ پر درج مقدمات کا معاملہ
اپریل 4, 2024 -
ڈالرکی اُنچی اُڑان،روپیہ گراوٹ کاشکار
ستمبر 4, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔