غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے جہاں لاکھوں افراد بے گھر اور اسپتال غیر فعال ہوچکے ہیں وہیں علاقے میں اسرائیل کی پابندیوں سے پیدا ہونے والی شدید غذائی قلت سے بڑی تعداد میں بچوں کی اموات کا خدشہ ہے۔
میڈیا تفصیلات کے مطابق شمالی غزہ میں پانی کی کمی خوراک نہ ملنے سے بچے موت کہ منہ میں چلے گئے، اب تک غذائی قلت نے 6 بچوں کی جان لے لی ہے۔ غزہ میں ماہر اطفال کا کہنا ہے کہ ماؤں کی صحت پہلے ہی خراب ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کو دودھ پلانے سے قاصر ہیں جبکہ بچے ایسا کھانا کھا رہے ہیں جس میں ان کی نشوونما کے لیے ضروری غذائی اجزاء کی کمی ہے۔
اسرائیل کی جانب سے مسلسل بمباری کے باعث اقوام متحدہ کی ایجنسی نے امدادی سرگرمیاں بند کر دی ہیں جس کے بعد اقوام متحدہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں قحط سے ہزاروں افراد جان سے جاسکتے ہیں۔
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں خوارک کی عدم فراہمی زندگی اور موت کا مسئلہ بن گیا ہے، بین الاقوامی برادری فوری غزہ میں امداد فراہم کرے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
چیمپئنزون ڈے کپ:اسٹالینز نے ڈولفنز کو174رنزسےہرادیا
ستمبر 20, 2024 -
امریکی صدارتی انتخابات:مسلمان ووٹرزاہمیت اختیارکرگئے
اکتوبر 26, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔