کراچی کے مختلف علاقوں میں طاقتور سسٹم کی انٹری ،بوند اباندی کا سلسلہ شروع ہوگیا

0
113

کراچی: شہر قائد میں محکمہ موسمیات کی دوپہر دو بجے سے تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں بارش برسانے والے بادلوں کی انٹری ہوگئی ، جس کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں بوند اباندی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

صدر، گڈاپ،سرجانی،تیسرٹاؤن، سائٹ ، لانڈھی،کورنگی،شاہ فیصل کالونی،گلستان جوہر،قائد آباد میں ہلکی بارش موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے دوپہر دو بجے سے تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے، جس کے پیش نظر سندھ بھرمیں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ایوننگ شفٹ میں تعلیمی ادارے بھی بند کردیئے گئے ہیں۔

کراچی کے کئی نجی اسکولوں نے آج مکمل چھٹی دے دی ہے جبکہ جامعہ کراچی میں آج کےامتحانات ملتوی کر دیئے گئے

میئرکراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ مارچ میں بارشیں غیرمتوقع ہیں، چیلنج سے نمٹنے کی تیاری کرلی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے مضافات میں ژالہ باری کے بھی امکانات موجود ہیں، کراچی اورمضافات میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا

Leave a reply