گھر کو زہریلے مادوں سے پاک رکھنے والے غیرمعمولی پودے!

0
109

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق خطرناک شعاعوں،کیمیکل اور سگریٹ کے دھویں سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنے گھرمیں نیچے بتائے گئے ایک پودے کو ضرور لگائیں،ان کی وجہ سے آپ کے گھر کی آب وہوا تروتازہ رہے گی اور آپ کو خوشگوار احساس ہوگا،آئیے آپ کو ان پودوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

منی پلانٹ

پاکستان میں کافی معروف پودوں میں سے ایک منی پلانٹ بھی ہے۔ لوگ اسے شوق سے اپنے گھروں میں لگاتے ہیں یہ پودا محض چھ گھنٹے میں 90 فیصد زہریلے مادوں کو ہوا سے جذب کرلیتا ہے۔

گھی کنوار یا ایلوویرا
مفید اجزا سے بھرپور یہ پودا سی او ٹو اور کاربن مونو آکسائیڈ جیسے کیمیکلز کو اپنے اندر جذب کرلیتا ہے، یہ پودا 9 حیاتیاتی ایئر پیوریفائر کے برابر کام کرسکتا ہے۔

اسپائیڈر پلانٹ
یہ پودا بھی قدرت کا ایک انمول عطیہ ہے، یہ سو مربع میٹر میں موجود کاربن مونو آکسائیڈ اور اسٹائرین جیسے مادوں کو جذب کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔

بیمبو پام
یہ غیرمعمولی پودا ہوا سے فارملیڈ ہائیڈ، بینزین اور کاربن مونو آکسائیڈ کو کم کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔

Leave a reply