وزیر اعلیٰ پنجاب مرہم نواز شریف اور قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت
قائد محمد نواز شریف کی رمضان نگہبان پیکج کی کامیابی پر وزیر اعلیٰ مریم نواز اور ٹیم کو مبارکباد، تین شہروں میں پائلٹ سوک ایڈمینسٹریشن سنٹرز بنانے کی تجویز کاجائزہ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جامع پلان طلب کرلیا۔
سوک ایڈمینسٹریشن سنٹرز کو لوکل لاء اور سپیشل لاز، پرائس کنٹرول، پولیس کے اختیارات دینے کی تجویز۔ قانون کی خلاف ورزی پر سنٹرز کو جرمانے کرنے کا اختیار بھی ہو گا، ان سنٹرز سے پولیس پر کام کے دباؤ کو کم ہوگا اور فوری انصاف فراہم کیا جا سکے گا۔
عارضی اقدامات کافی نہیں ، پرائس کنٹرول کےلئے ٹھوس پالیسی لائی جائے۔ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی درست کرنے سے پرائس خودبخود کنٹرول ہو جائےگی۔ پرائس کنٹرول اور ویسٹ مینجمنٹ کیلئے تمام اضلاع میں نئے نظام کی ضرورت ہے۔ پرائس کنٹرول کیلئے ایک باقاعدہ محکمہ ہونا چاہئے جو 12 مہینے قیمتوں کو کنٹرول کرے گا۔
پرائس کنٹرول ، انوائرمنٹل قوانین کی خلاف ورزی، فورسٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ، لیبر قوانین، ڈینگی اور تجاوزات جیسے معاملات نئے ڈپارٹمنٹ کے سپرد کرنے کی تجویز ، پرائس کنٹرول کا میکانزم نہیں ہے،محکموں کی کپیسیٹی بلڈنگ کریں۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری،وزیر خوراک بلال یٰسین، وزیر زراعت سید عاشق حسین ، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر اور دیگر متعلقہ حکام کی شرکت
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
نگران وزیراعظم اپنی حکومت کی معاشی کارکردگی سے مطمعن
فروری 23, 2024 -
ماہی گیروں کے نیٹ میں ڈولفن,محکمہ وائلڈ لائف متحرک
مئی 22, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔