پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، سابق وزیر اعظم نواز شریف، یوسف رضا گیلانی اور دیگر کیخلاف کیس کی سماعت کی ، عدالت میں نیب نے رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی۔
دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر اظہر مقبول شاہ نے کہا کہ نواز شریف نے شامل تفتیش کرنے کی درخواست دی تھی ، نواز شریف کو شامل تفتیش کرلیا گیا تھا، اب ہمارے تفتیشی افسر دستیاب نہیں ہیں، تفتیش کی روشنی میں رپورٹ پیش کریں گے کہ کیس چلایا بھی جاسکتا ہے یا نہیں ؟۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ آئندہ سماعت تک کا وقت دے، رپورٹ جمع کروا دیں گے، جس پر عدالت نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی ۔
واضح رہےکہ احتساب عدالت میں قومی احتساب بیورو کے دائر کردہ ریفرنس کے مطابق یوسف رضا گیلانی پر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور صدر آصف زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پر غیر قانونی طور پر گاڑیاں الاٹ کروانے کا الزام ہے۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔