پاکستان ٹوڈے: فرانس کی جانب سے گوگل پر 25 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
فرانس کے مسابقتی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گوگل پر یہ جرمانہ یورپی یونین انٹلیکچوئل پراپرٹی قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیا گیا ہے
یورپی ادارے نے گوگل کے مصنوئی ذہانت چیٹ بوٹ بارڈ (جس کا نام اب تبدیل کرکے جیمنائی کر دیا گیا ہے) کے حوالے سے بھی خدشات کا اظہار کیا۔
بیان کے مطابق اے آئی چیٹ بوٹ کو خبر رساں اداروں اور میڈیا اداروں کو آگاہ کیے بغیر ان کے مواد سے تربیت دی جا رہی ہے۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے مختلف اقدامات تجویز کیے گئے تھے مگر ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ تاہم اب تک گوگل کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ یہ جرمانہ فرانس کے بڑے میڈیا اداروں کی جانب سے آن لائن مواد کے بارے میں دائر مقدمے پر عائد کیا گیا۔
اس مقدمے میں گوگل پر ابتدائی طور پر 50 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا مگر اس پر عدالت سے باہر تصفیہ کرتے ہوئے گوگل نے مختلف اقدامات کرنے کی یقین دہائی کرائی۔
اب فرانسیسی مسابقتی کمیشن نے بتایا کہ گوگل نے معاہدے کی ان 7 میں سے 4 شرائط کی خلاف ورزی کی، جن پر اس نے خود اتفاق کیا تھا۔
دنیا کا سب سے پتلا آئی فون 17 ایئر کب لانچ ہو گا؟
نومبر 21, 2024میٹا کاواٹس ایپ گروپس کیلئے ایک اور بہترین فیچر متعارف
نومبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بشریٰ بی بی کا شوکت خانم اسپتال سے طبی معائنہ کرایا جائے
اپریل 15, 2024 -
بشری بی بی کی جانب سے عدم اعتماد کا اظہار کیا
مئی 17, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔