واٹس ایپ سروسز تعطل کے بعد بحال ہونا شروع

0
67

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) پاکستان سمیت مختلف ممالک میں واٹس ایپ سروسز تعطل کے بعد بحال ہونا شروع ہو گئیں۔ 

واٹس ایپ سروسز میں تعطل کے سبب صارفین کوایک دوسرے سے رابطہ کرنے میں شدید دشواری اٹھانا پڑی، شہری ایک دوسرے سے حقیقی صورت حال دریافت کرنے کی کوشش کرتے رہے۔

سروسز معطلی کا مسئلہ بدھ (تین اپریل)کے روز  رات تقریباً 11 بجے   پیش آیا۔ کہ کچھ دیر بعد واٹس ایپ کی سروسز بحال ہونا شروع ہو گئیں جس پر شہریوں نے اطمینان کا سانس لیا۔

Leave a reply