پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق ایران سے کوئٹہ آنے والی مال بردار ٹرین توزگی کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔
ریلوے ٹریک متاثر ہونے سے پاک ایران ریلوے سروس معطل ہوگئی۔ ایران سے کوئٹہ آنیوالی مال بردار ٹرین گزشتہ شب نوکنڈی کے قریب توزگی کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر جو اطلاعات سامنے آئیں اس کے مطابق ریلوے ٹریک کو رات کی تاریکی میں کاٹ دیا گیا تھا۔ ٹرین حادثے سے متعلق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ تخریب کاری کا بھی خدشہ ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مال بردار ٹرین گندھک سے لوڈ تھی، ٹرین حادثے کی وجہ سے پاک ایران ٹرین سروس معطل ہو گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلیف ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوگئی ہے۔ آخری اطلاع آنے تک بحالی کا کام تاحال شروع نہ ہوسکا تھا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
یوٹیوب شارٹس میں اب 3 منٹ طویل ویڈیو پوسٹ کرنا ممکن
اکتوبر 5, 2024 -
ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں اور برفباری جاری
فروری 19, 2024 -
عائشہ عمرکوہم شکل کی ڈانس ویڈیونےپریشان کردیا
ستمبر 14, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔