ٹیکساس میں نقل مکانی کرنے والے پرندوں کی حفاظت کیلئے اہم اقدام اٹھالیا گیا اور لائٹس آؤٹ فار برڈز پروگرام کے تحت ریاست بھر کی فلک بوس عمارتوں کی روشنیاں بجھا دی گئیں
موسم بہار اور خزاں میں تقریباً دو ارب پرندے ہجرت کرتے ہیں لیکن ٹیکساس کی بلندوبالا روشن عمارتیں ان معصوم پرندوں کی موت کا باعث بن جاتی ہیں جبکہ امریکہ میں پرندوں کا عمارتوں سے ٹکرانا ایک عام واقعہ ہے اور ایک اندازے کے مطابق ہر سال عمارتوں کے تصادم میں ایک ارب کےقریب پرندے ہلاک ہوجاتے ہیں ۔
گزشتہ سال اکتوبر میں تقریباً ایک ہزار پرندے ایک ہی رات میں نقلی مکانی کے دوران شکاگو میں جھیل کنارے واقع کنونشن سینٹر سے ٹکرانے سے اپنی جان گنوا بیٹھےتھے ۔ اس وقت، امریکہ اور کینیڈا میں بلڈنگ مالکان، ڈویلپرز اور کاروباری اداروں کو ہجرت کرنے والے پرندوں کی مدد کے لیے غیر ضروری روشنی کو بند کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے۔
امریکن نیشنل انشورنس نے موسم بہار اور خزاں میں پرندوں کی ہجرت کے موسموں میں رات کے وقت بیرونی عمارت کی اسپاٹ لائٹس اور اندرونی روشنیوں کو بند کرنے کی پالیسی نافذ کی ہے ۔ لائٹس آؤٹ فار برڈز پروگرام ہیوسٹن ریاست میں پھیل گیا ہے اس کے علاوہ "لائٹس آؤٹ ٹیکساس” پروگرام پر بھی کام جاری ہے۔
تحقیق کے مطابق پرندے رات کو ہجرت کرتے ہیں اور راستے کے تعین کیلئے ستاروں سے رہنمائی لیتے ہیں لیکن بلندوبالا عمارات پر نصب روشنیاں انہیں اپنی جانب راغب کرتی ہیں اور وہ ان عمارتوں سے ٹکرا کر اپنی منزل مقصود کی بجائے موت کی وادی میں گم ہوجاتےہیں ۔
بلقان:برفانی طوفان نےتباہی مچادی،لاکھوں افرادمتاثر
دسمبر 26, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔