پاکستان ٹوڈے: طلبا کیلئے بڑی خوشخبری۔ صدر کا قرضے معاف کرنے کا اعلان۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے طلبا کا مزید 7.4 بلین ڈالر قرض معاف کر دیا۔۔۔امریکی صدر نےرواں سال دوسری بار طلبا کیلئے قرض معافی کا اعلان کیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق 1.2بلین ڈالر قرض منسوخ کرنے کے بعد اب امریکی صدر نے پھر سے نوجوان طلبا کا دل جیتنے کیلئے قرض معافی کا اعلان کیا ہے، جو بڑے پیمانے پر قرضوں کی معافی کا اعلان ہے۔
اعلان کے مطابق 2 لاکھ 77 ہزار طلبا کا 7.4 بلین ڈالر قرض معاف کیا گیا ہے اور ایسا کرنے کا مقصد طلبا کیلئے بہتر تعلیم کی راہ ہموار کرنا ہے ،تا کہ وہ آسان طریقے سے اپنی تعلیم مکمل کر سکیں ۔ اس سے قبل رواں سال امریکی صدر جوبائیڈن نے طلبا و طالبات کیلئے 1.2 بلین ڈالر کا قرضہ منسوخ کیا تھا۔ اس وقت امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا۔
کہ ان کی انتظامیہ تقریباً ایک لاکھ 53 ہزار افراد کیلئے 1.2 بلین ڈالر مالیت کے طلبا کے قرضے منسوخ کر رہی ہے۔ امریکی صدر کی طرف سے حالیہ اعلان کے بعد امریکی طلبا و طالبات نے انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے۔
ٹرمپ نےانوکھااعزازاپنےنام کرلیا
نومبر 21, 2024برطانیہ میں شدیدبرفباری اور سردی، ہر طرف سفیدی چھا گئی
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔