پاکستان ٹوڈے:برطانیہ کی سب سے بڑی ٹرین فیکٹری کو بچالیا گیا اور آخری لمحات میں فرانسیسی کمپنی کے ساتھ نئی ٹرینوں کےمعاہدے کو حتمی شکل دےدی گئی ۔
برطانیہ کی سب سے بڑی ٹرین فیکٹری السٹوم ڈربی میں واقع ہے اور اس میں 3 ہزار سے زائد ملازمین کام کرتے ہیں تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے شدید مالی بحران کا شکار تھی اور گزشتہ ماہ سے اس پلانٹ پر کام نہیں ہو رہا ہے۔
جس پر اس فیکٹری کے سینکڑوں ملازمین کو فارغ کرنے پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ اسے مکمل طور پر بند کرنے کی بھی تجویز زیر غور تھی تاہم برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ مارک ہارپر اور فرانسیسی کمپنی کے مالک ہینری پوپارٹ کے درمیان نئے ٹرینوں کی تیاری سے متعلق معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی جس کے تحت نئی ایکسپریس ٹرینوں کی تیاری آئندہ سال شروع ہوگی اور 2026 کے وسط تک یہ آرڈر فراہم کیا جائے گا۔
اس سے قبل ڈربی کے ملازمین اور سینکڑوں کاروباری اداروں کی جانب سے السٹوم فیکٹری کو بچانے میں مدد کے لیے مہم چلائی جارہی تھی جبکہ برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ "ڈربی میں ریل مینوفیکچرنگ کے پائیدار مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے السٹوم کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے”۔
امریکہ :سکول میں فائرنگ2افرادہلاک،6زخمی
دسمبر 17, 2024امریکہ:ڈرونزکامعاملہ،تحقیقاتی ادارےتاحال ناکام
دسمبر 17, 2024یونان کشتی حادثےمیں بچ جانیوالےپاکستانیوں کےانکشافات
دسمبر 17, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اینٹی کرپشن سندھ میں قانونی اصلاحات کے لیے کمیٹی قائم
اپریل 3, 2024 -
سپریم کورٹ کادوہفتوں کیلئےججزڈیوٹی روسٹرجاری
جولائی 27, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔