دبئی نےگولڈن اور سلور ٹریڈ لائسنس متعارف کروا دئیے

0
97

پاکستان ٹوڈے: دبئی جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری۔ 

تفصیلات کے مطابق اماراتی حکام نے کاروبار کیلئے گولڈن اور سلور ٹریڈ لائسنس متعارف کروا دئیے۔۔۔دبئی کے کاروباری دوست ماحول میں مزید بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ یو اے ای حکومت نےگولڈن ویزا کے بعد کاروبار کیلئے دس سالہ گولڈن اور پانچ سالہ سلور ٹریڈ لائسنس جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کا مقصددبئی میں سرمایہ کاری بڑھانے کی کوششیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق گولڈن اور سلور ٹریڈ لائسنس کے اجرا کے بعد ہر سال لائسنس کی تجدید نہیں کرانا ہوگی۔ماہرین اور اماراتی حکام اس اقدام کو گیم چینجر قرار دے رہے ہیں۔ اس حوالے سے دبئی میں مقیم بزنس کمیونٹی کا کہنا کہ نئے طویل المدتی بزنس لائسنس کے اجرا سے دبئی میں سرمایہ کاری لانے اور استحکام قائم رکھنے میں میں مدد ملے گی۔

انویسٹرز کیلئے طویل المدتی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کرنا زیادہ آسان ہوگا۔اس وقت دبئی کا ایک سال کا ٹریڈ لائسنس پندرہ سے پچاس ہزار درہم میں حاصل کیا جاسکتا ہے۔

ہر سال اس لائسنس کی تجدید کرانا ہوتی ہے، جس کیلئے مختلف شرائط پوری کرنا ضرور ہیں، تاہم دس سالہ گولڈن اور پانچ سالہ سلور ٹریڈ لائسنس سے دبئی کی بطور سرمایہ کاری کی پسندیدہ جگہ کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگی اور مزید گلوبل فرمز دبئی کی جانب راغب ہوں گی۔

Leave a reply