یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

0
101

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق 44 میڈیکل کالجوں کے 5792 امیدواروں نے امتحان دیا, 5333 پاس جبکہ 442 فیل قرار پائے، کامیابی کا تناسب 92.35 فیصد رہا

پنجاب میڈیکل کالج فیصل اباد کی ثنا مرتضٰی نے 1317/1500 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، نشتر میڈیکل کالج ملتان کے ذوہیب امجد نے 1312 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

نشتر میڈیکل کالج ملتان کی اروما عزیز نے 1309 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی، میڈیسن میں 111، سرجری میں 12، گائناکالوجی میں 229 اور پیڈیاٹرکس میں 199 امیدواروں نے ڈسٹنکشن حاصل کی۔ امتحانات کے اختتام کے تین ہفتے کے اندر نتائج جاری کیے گئے، تمام نتائج یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں

Leave a reply