سپیکر اسمبلی ملک احمد خان نے مہمان گیلری سے نعرے بازی کو سختی سے روک دیا
(پاکستان ٹوڈے) ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کو نقطہ اعتراض پر بات کرنے سے منع کر دیا
تفصیلات کے مطابق جب تک نومنتخب ارکان سے حلف نہیں لوں گا اس وقت تک اپوزیشن کو بات کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، پنجاب اسمبلی میں نومنتخب ارکان کے حلف کے موقع پر اپوزیشن کا شور شرابا۔
سپیکر کی نقطہ اعتراض پر رانا آفتاب احمد کو بات کرنے کی اجازت دیدی، ضمنی انتخاب میں نومنتخب ارکان کے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھا لیا، سپیکر ملک محمد احمد خان نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔
حلف کے دوران اپوزیشن کا شور شرابا ، نعرے بازی میں نومنتخب ارکان نے حلف لیا، حلف اٹھانے والوں میں سعید اکبر نوانی، ملک ریاض ، چوہدری محمد نواز نے بھی رکنیت کا حلف اٹھا لیا، ممتاز علی چانگ ، احمد اقبال چوہدری سمیت دیگر نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا۔
دوسری جانب رانا آفتاب احمد خان گفتگو ایوان
سپیکر اسمبلی ملک محمد احمد خان غصہ میں آگئے، شور مچانے والوں کو خاموش کروا دیا، میرے اوپر بیس مقدمہ ہیں کلیم اللہ اور کنول سمیت دیگر لوگوں کو لوٹا گیا۔
ٹک ٹاک فورس نے چادر چار دیواری کی پامالی کی، آئی جی نے وزیر اعلیٰ کو ایسی وردی پہنائی تو پولیس نے ہمارے لوگوں پر تشدد کیا لاٹھی چارج بھی کیا، شیخ شاہد جاوید سمیت دیگر ورکرز پر ناجائز مقدمات بنائے گئے یہ بہروپیہ فورس ہے ان پولیس کو لکی ایرانی میں بھیجیں، سپیکر چیمبر میں گفتگو کی کہ کسی ممبر پر پرامن احتجاج پر ریڈز نہیں ہونی چاہئیں۔
اگر کوئی انارکی ہے سڑک بلاک یا فراتفرئ پھیلا رہے ہیں تو پھر ٹھیک وگرنہ پر امن احتجاج کررہے ہیں تو حکومت کو بتانا ہوگا ایسا کیوں کیاجا رہا ہے، سپیکر نے پولیس ایکشن کے خلاف کمیٹی بنانے کا حکم دیدیا، سپیکر نے ارکان اسمبلی کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ مانگ ، کتنے ارکان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔
سپیکر کا رپورٹ پیش کرنے کا حکم
آئی جی نے مجھے بتایا ہے کہ کسی رکن اسمبلی کے گھر چھاپہ نہیں مارا ، وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن، وزیر کے ریمارکس پر اپوزیشن کا شور شرابا، جھوٹ جھوٹ کے نعرے ۔
چھاپوں کے متعلق کل مکمل تفصیلی رپورٹ ایوان میں پیش کردوں گا، اگر امن و امان کی صورتحال قائم ہو قانون کو ہاتھ میں لے تو قانون حرکت میں آئے، اگر پرامن احتجاج کررہے ہیں تو پھر اس کا حق ہے حکومت نے منتخب ارکان کے خلاف کارروائی کرنی ہے تو مجھے پہلے آگاہ کیاجائے۔
آئندہ ایسا نہیں ہوگا ، وزیر پارلیمانی امور کی یقین دہانی ، مجھے بتائیں کتنے چھاپے پڑے کتنی گرفتاریاں اور کتنے مقدمات درج ہوئے، پر امن احتجاج پر ہمارے ارکان کے خلاف بیس ایف آئی آر ایوان میں پیش کررہا ہوں ، کسی صورت ووٹ کی تضحیک برداشت کروں گا نہ ہونے دوں گا، اجلاس کے بعد سپیکر نے وزراء اور اپوزیشن ارکان کا اجلاس بلانے کااعلان کر دیا۔
سیشن کے بعد اپوزیشن لیڈر اور دیگر اپوزیشن ارکان کے ساتھ وزراء بیٹھیں گے اور اس معاملے پر کمیٹی تشکیل دیں گے، حکومتی کی طرف سے خواجہ عمران نذیر، رانا محمد اقبال ، مجتبیٰ شجاع الرحمن جبکہ اپوزیشن کے احمد خان بھچر ، معین الدین ریاض اور اعجاز شفیع ، رانا آفتاب احمد پر کمیٹی مشتمل ہوگی۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔