
پاکستان ٹوڈے: چینی محققین نے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو میں امپیشینسز پھولوں کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے، جسے امپیشینسز بیپن جیانگینسیس کا نام دیا گیا ہے۔
ان زرد پھولوں کا ذکر جرنل فائٹوکیز کے حالیہ ایڈیشن میں شائع شدہ ایک مقالے میں کیا گیا ہے ۔ ٹیم کے ایک رکن اور گوئی ژو نباتاتی باغ کے محقق شو جیان کا کہناہے کہ اس قسم کا نام پان ژو شہر میں بیپن جیانگ دریائی طاس کے نام پر رکھا گیا ہے، جہاں ماہرین نباتات کی ایک ٹیم نے اسے ایک سروے کے دوران پہلی بار اکتوبر 2019 میں دریافت کیا تھا۔
ماہرین نباتات اب تک اس قسم کے تقریباً 5 ہزار سے زائدپودے دریافت کرچکے ، جو مرطوب وادی میں سطح سمندر سے 1 ہزار 300 سے لیکر 1 ہزار 500 میٹر کی بلندی پر پائے گئے ۔
محققین کے مطابق دریافت شدہ نئی قسم میں پھول اکتوبر اور نومبر میں کھلتے ہیں ،یہ نئی قسم مورفولوجی کے اعتبار سے کچھ دیگر امپیشینسز انواع سے ملتی جلتی ہے ،تاہم اس کی پتیاں ، پولن، بیج اور دیگر خصوصیات میں نمایاں فرق رکھتی ہیں۔
یو اے ای میں پاکستانیوں کوصرف ای پاسپورٹ جاری ہوگا
جولائی 18, 2026میکسیکو ساحل کے قریب 7.3 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری
جولائی 18, 2026کم عمر بچوں کو انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی
جولائی 18, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
قدرت کاکرشمہ:سانحہ گل پلازہ میں مسجد اور قرآن پاک محفوظ
جنوری 20, 2026 -
9مئی کیس:علیمہ خان کےبیٹےشیرشاہ کی ضمانت منظور
ستمبر 4, 2025
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














