انسٹا گرام سٹوریز اور ریلز کیلئے نئے فیچرز متعارف

0
78

پاکستان ٹوڈے: انسٹا گرام میں سٹوریز اور ریلز ویڈیوز کیلئے 4 نئے فیچرز متعارف کرادیے گئے،اب صارفین زیادہ تخلیقی انداز سے اپنا مواد شیئر کر سکیں۔چاروں فیچرز میں سے سب سے زیادہ اہم فیچر Reveal سٹیکرز کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان سٹیکرز کے استعمال سے کسی اسٹوری پوسٹ کا مواد دھندلا ہو جائے گا۔اس مواد کو دیکھنے کیلئے ناظرین کو ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) بھیجنا پڑے گا۔اس فیچر کا مقصد صارفین اور ان کے فالوورز کے درمیان رابطے بڑھانا ہے اور اسے استعمال کرنا بھی بہت آسان ہے۔

بس سٹوری تیار کرتے ہوئے سٹیکرز پر کلک کرنا ہو گا اور وہاں Reveal آپشن کا انتخاب کرناہو گا۔دوسرا فیچر کٹ آؤٹ ہے جس کی مدد سے صارفین اپنے فون میں موجود تصاویر یا ویڈیوز کو ریلز یا سٹوریز میں کاسٹیوم سٹیکرز کی شکل میں استعمال کر سکیں گے۔تیسرا فیچر ایڈ یورز میوزک ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنے فالوورز کے ساتھ سٹوریز میں گانوں کو سٹیکرز کی شکل میں شیئر کر سکیں گے۔یہ فیچر ایڈ یورز سٹیکرز پر مبنی ہے۔چوتھے فیچر کے ذریعے صارفین اپنی تصاویر کو ورچوئل Polaroid تصاویر میں تبدیل کر سکیں گے۔فریمز نامی اس فیچر کا بنیادی مقصد پرانی پوسٹس کو شیئر کرنا ہے اور اس میں ٹائم سٹمپ کا اضافہ بھی ہوگا۔

Leave a reply