سندھ فوڈ اتھارٹی حیدرآباد کی کارروائی

0
67

پاکستان ٹوڈے: کارروائی ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین کی ہدایت پر کی گئی, کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر فدا حسین کھوسو کی نگرانی میں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی لطیف آباد کے علاقے میں کی گئی، دودھ کو غیر صحت مندانہ طریقے سے منجمد کرنے پر روقانہ ڈیری سر بمہر کردی گئی، غریب نواز ہوٹل کے دودھ میں کیمیل کی آمیزش پائی گئی۔

روقانہ ڈیری اور غریب نواز ہوٹل پر موجود دودھ موقع پر ہی ضائع کردیا گیا، دونوں پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد، ملاوٹ شدہ کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف ہر سطح پر کارروائی کی جائے گی ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر فدا حسین کھوسوحیدرآباد کے عوام کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

Leave a reply