پاکستان ٹوڈے: سیاحت اورمعیشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ملکی معیشت میں بہتری کے ساتھ ہی غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا۔۔۔ مالٹا کا سیاحتی وفد پاکستان کی سیر کرنے پہنچ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں یورپ کے مشہور ملک مالٹاکا سیاحتی وفد پہلی مرتبہ پاکستان آیا ہے۔ مالٹا کا سیاحتی وفد پاکستان کے قدرتی حسن کے نظارے کرنے کیساتھ اہم سماجی و سیاسی شخصیات سے ملاقات بھی کرے گا۔ پہلے مرحلے میں وفد نے سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے مالٹا کے وفد سے سیاحت کے حوالے سے خصوصی گفتگو بھی کی ۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے مالٹا کی وفد کو پاکستان لانے پر خرم خان اور ملک شرجیل عوان اور دیگرآرگنائزر کے شکریہ ادا کیا،جبکہ آرگنائزرخرم خان نے کہا کہ پاکستانی تاریخ میں پہلی بار مالٹا سے کوئی سیاحتی وفد پاکستان آیا ہے۔
پاکستان میں اس طرح کی سرگرمیوں سے غیر ملکی سیاحت کو فروغ ملے گا، مالٹا کا سیاحتی وفد پاکستان کے خوبصورت سیاحتی مقامات کا دورہ کرےگا۔
ٹرمپ نےانوکھااعزازاپنےنام کرلیا
نومبر 21, 2024برطانیہ میں شدیدبرفباری اور سردی، ہر طرف سفیدی چھا گئی
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔