آزاد کشمیر:(پاکستان ٹوڈے) جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد آزاد کشمیر میں معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیرکے بعض جگہوں پرمظفرآباد، باغ اور نکیال سمیت دیگرشہروں میں تعلیمی ادارے، ہوٹل اور بازارکھل گئے۔ بعد ازاں پرتشدد مظاہروں اور ہڑتال کے بعد حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات ہوئے۔
جس میں حکومت نے ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات مان کر نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا، اپنے مطالبات کو تسلیم کیے جانے کے بعد ایکشن کمیٹی نے ہڑتال اور لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔
دوسری جانب آزاد کشمیر کے اضلاع میرپور اور ہٹیاں بالا میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس اب تک بحال نہ ہوسکی۔
یاد رہے آزاد کشمیر میں بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے ہڑتال جاری تھی جب کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع سے لانگ مارچ اور احتجاج کیلئے قافلے مظفر آباد پہنچے تھے۔
ٹرمپ نےانوکھااعزازاپنےنام کرلیا
نومبر 21, 2024برطانیہ میں شدیدبرفباری اور سردی، ہر طرف سفیدی چھا گئی
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
جس کی حکومت ہو گی اس پر بوجھ جائے گا: بابر اعوان
اپریل 16, 2024 -
کراچی میں آج اتوار کو موسم کیسا رہے گا؟
اپریل 15, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔