پاکستان کا جدید کمیونیکیشن سیٹیلائٹ کل خلا میں بھیجا جائے گا

0
60

پاکستان ٹوڈے: آئی کیوب قمر کی کامیاب لانچنگ کے بعد ڈیجیٹل پاکستان کی جانب پیش قدمی۔

اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے پاکستان نے جدید کمیونیکشن سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری کرلی۔ پاکستان کا جدید کمیونیکیشن سیٹلائٹ ایم ایم ون کل جمعرات کو خلا میں بھیجا جائے گا۔ مشن کی کامیاب تکمیل سے پاکستان کے دور دراز کے علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی خواب نہیں رہے گی۔

نیشنل سپیس ایجنسی کے ترجمان کے مطابق سپارکو کے سائنسدان اور انجینئرز پاک سیٹ ایم ایم ون کی کل لانچنگ کر یں گے۔ سیٹلائٹ ایم ایم ون چین میں تیار کیا گیا اور اس کی عمر 15 سال ہے۔ ایم ایم ون سیٹلائٹ کی لانچنگ سپارکو میں لائیو دکھائی جائے گی۔آئی کیوب قمر کو انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی نے چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور پاکستان نیشنل سپیس ایجنسی سپارکو کے تعاون سے ڈیزائن اور تیار کیا گیا۔یہ دنیا کا پہلا مشن ہے ،جو چاند کی دوسری طرف سے نمونے حاصل کرے گا۔

پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر دو آپٹیکل کیمروں سے لیس ہے ، آئی کیوب قمر کو ٹیسٹنگ اور قابلیت کے مرحلے سے کامیابی سے گزرنے کے بعدچین کے چینگ 6مشن کے ساتھ منسلک کیا گیا ۔ترجمان سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹ ملک کی کمیونیکیشن اور رابطے کی ضرورت کو پورا کر نے کے مقصد سے بنایا گیا ہے، جو سیٹلائٹ ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

Leave a reply