اہم سنگ میل عبور: پاکستان نےپہلا اے آئی ٹیچر تیارکر لیا

0
69

لاہور: پاکستان کی تکنیکی ترقی اورمصنوعی ذہانت کے میدان میں شاندار کامیابی۔

پہلا اے آئی ٹیچر بنا کر اہم سنگ میل عبور کر لیا۔۔۔پاکستان تعلیم اور کارپوریٹ دونوں شعبوں میں نمایاں ترقی کرے گا۔ عبدالقادر سیلات کےتیار کردہ اس اے آئی ٹیچر کو ہیکس مین( Hex-Man) کا نام دیا گیاہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اے آئی ٹیچر ہیکس مین ، پاکستانی تعلیمی نظام اور کارپوریٹ سیکٹر میں انقلاب برپا کردے گا۔

اس اے آئی ٹیچر سےلاکھوں طلبا، اساتذہ، والدین اور پیشہ ور افرادبے پناہ فائدہ اٹھانے کیساتھ بہت کچھ سیکھ پائیں گے۔ عبدالقادر سیلات کا کہنا ہے کہ اے آئی ٹیچر ہیکس مین کو تیار کرنے کا مقصد سیکھنے کے تجربات کو بہتر بنانا، تعلیم کو مزید قابل رسائی اور موثر بنانا ہے۔

اے آئی ٹیچر ہیکس مین کو گنیز ورلڈ ریکارڈز کی طرف سے مثبت آرا ملی ہیں ، جو اسے دنیا کے پہلے اے آئی ٹیچر کے طور پر تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے،جس سےنا صرف اس جدید ایجادکو احترام ملے گا، بلکہ پاکستان کا نام تکنیکی ترقی کے عالمی نقشے پرنمایاں ہو گا۔

اے آئی ٹیچر ہیکس مین کا تعارف ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیمی طریقوں کو بڑھانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ روایتی تعلیم میں چیلنجوں سے نمٹنے اور انٹرایکٹو اور ذاتی نوعیت کے سیکھنے کے نئے مواقع فراہم کرنے کیلئے مصنوعی ذہانت سے کس طرح فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

Leave a reply