کروڑوں سال پرانی ڈائنا سور کی ہڈی دریافت ۔
امریکا میں ہائیکنگ کے دوران 3 بچوں نے ڈائنا سور کی کروڑوں سال پرانی ہڈی دریافت کرلی۔۔۔ڈائنا سور کی ہڈی کو رواں ہفتے میوزیم آف نیچر اینڈ سائنس میں رکھا گیا ہے۔2 بھائیوں لیام فشر، جیسن فشر اور ان کے کزن کیڈن میڈسن نے امریکی نارتھ ڈکوٹا کے قصبےمارمارتھ( Marmarth )میں لگ بھگ 6 کروڑ 70 سال پرانی ہڈی کو دریافت کر لیا۔
انہوں نے یہ دریافت جولائی 2022 میں کی تھی جس کے بارے میں تفصیلات اب جاری کی گئی ہیں۔یہ تینوں بچے سام فشر کے ہمراہ میں ہائیکنگ کر رہے تھے، جس کے دوران وہ ڈائنا سور کی ہڈی سے ٹکرا کر گرگئے۔سام فشر کے بقول یہ خطہ ڈائنا سور کا دارالحکومت قرار دیا جاتا ہے ،یہاں آنیوالے سیاح خوبصورت چٹانیں، پودے اور جنگلی حیات کو دیکھ سکتے ہیں۔
اس قصبے سےدریافت ہونیوالی ہڈی کے بارے میںآثار قدیمہ کے ماہرٹائلر لیسن(Tyler Lyson )کو ابتدا میں لگا کہ یہ ڈک بل ڈائنا سور کی ہڈی ہے ،جو کافی عام ہے، مگر 2023 میں اس مقام کی کھدائی کے دوران انہیں علم ہوا کہ یہ ہڈی ٹائرئنا سارس (ٹی ریکس) کی ہے۔
ماہرین نے یہاں ایک ایسےجبڑے کو دریافت کیا، جس میں متعدد دانت نکلے ہوئے تھے جس سے علم ہوا کہ وہ ٹی ریکس ڈائنا سور ہے۔ماہرین کے اندازے کے مطابق یہ 13 سے 15 سال کی عمر کا جوان ڈائنا سور تھا اور اس کا وزن 1587 کلو گرام تک ہوگا۔ماہرین کا اندازہ ہے کہ اس ٹی ریکس کو مکمل طور پر نکالنے میں ایک سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ اب تک اس کی صرف ٹانگ، کولہے، دم اور کھوپڑی کے کچھ حصے کو دریافت کیا گیا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آئی فون کے اصلی یا نقلی ہونے کا کیسے پتا چلایا جائے؟
ستمبر 30, 2024 -
ہوا سے تیار کیا جانے والا ہینڈ بیگ
مارچ 8, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔