سیاحت کے فروغ کیلئے گلگت بلتستان کی انتظامیہ کے اقدامات رنگ لانے لگے
پاکستان کی قدرتی خوبصورتی کو دیکھنے کیلئےسپین سے15 ماہ کا پیدل سفر کر کے 2 سیاح ہنزہ پہنچ گئے۔
ہسپانوی گروپ کے دونوں سیاحوں کی گلگت بلتستان آمدپر مقامی انتظامیہ نے شاندار استقبال کیا ۔ بیرونِ ملک سے آئے سیاحوں کا منفرد روپ ہنزہ کے مقامی افراد کی خاص توجہ کا مرکز بن گیا۔
اس موقع پر غیر ملکی سیاحوںنے بتایا کہ ایڈونچر اور سیاحت کے اس شوق کی تکمیل کیلئے انہیں پاکستان پہنچنے میں 15 ماہ لگے، تاہم پاکستان پہنچنے کے بعدغیر ملکی سیاحوں نے گلگت بلتستان کو جنت نظیر قرار دیا ہے۔ بلاشبہ گلگت بلتستان اپنی بے پناہ قدرتی خوبصورتی اور وسائل کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی سیاحوں اور کوہ پیماؤں کی توجہ کا مرکز ہے۔
گلگت بلتستان ایسی سرزمین ہے، جو جغرافیائی طورپر بہت اہم اور سیاحتی اعتبارسے پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہے۔ دنیا کے تقریباً سترفیصد پہاڑ گلگت بلتستان میں ہیں۔ گلگت بلتستان میں واقع نانگا پربت، راکاپوشی اور کے ٹو جیسے پہاڑوں کو سر کرنے کیلئے ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں،جس سے ناصرف پاکستان میں سیاحت کو فروغ ملتا ہے، بلکہ حکومت ِ پاکستان کو سالانہ لاکھوں ڈالرکی آمدن بھی ہوتی ہے۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔