انگلینڈ اور ساوتھ افریقہ کے کھلاڑی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں جگہ بنانے میں ناکام

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا۔
ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی فائنل الیون میں فائنلسٹ جنوبی افریقا کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں، فائنل الیون میں بھارت کے 6، افغانستان کے 3 جب کہ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔
بھارت کے روہت شرما ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان مقرر کیے گئے ہیں، بھارت کے سوریا کمار یادو، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، جسپریت بمرا اور ارشدیپ سنگھ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ افغانستان کے رحمان اللہ گرباز، راشد خان،فضل الحق فاروقی، ویسٹ انڈیز کے نکولز پورن اور آسٹریلیا کے مارکوس اسٹوئنس بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں جب کہ جنوبی افریقا کے اینرخ نورکیا کو ٹیم کا بارہواں کھلاڑی رکھا گیا ہے۔
ورلڈ کپ سیمی فائنل کھیلنے والی انگلینڈ کا بھی کوئی کھلاڑی ٹیم آف ٹورنامنٹ میں جگہ نہ بناسکا
گورنرفیصل کریم کنڈی نےکےپی حکومت کی تبدیلی کاعندیہ دیدیا
جولائی 3, 2025سانحہ سوات:غفلت برتنےوالوں کاتعین جلد کیاجائے،عدالت
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
چین اورپاکستان کے درمیان پہلی بار کارگو پروازوں کا آغاز
مارچ 24, 2025 -
ریلویزکومسابقتی طورپرمسافروں کوراغب کرنےکی ضرورت ہے،وزیراعظم
جنوری 27, 2025 -
رمضان المبارک کے آغاز سے قبل قیمت میں اضافہ
مارچ 9, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔