تحریک انصاف کےاحتجاج کےاعلان پرپنجاب حکومت نے3دن کےلئےدفعہ 144نافذکردی۔
لاہورسمیت پنجاب بھرمیں دفعہ 144 کا نفاذمحکمہ داخلہ نے پنجاب بھر میں جلسہ جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی لگا دی۔ صوبہ بھر میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ۔ پابندی کا اطلاق جمعہ 26 جولائی سے اتوار 28 جولائی تک ہوگا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ۔ پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا۔سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔ عوامی مفاد میں دفعہ 144 کا نفاذ صوبہ بھر میں کیا گیا ہے۔ پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔ عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت کردی گئی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
علی محمد خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو
مارچ 22, 2024 -
ہم پارلیمنٹ سے کسی صورت استعفے نہیں دینگے ،بیرسٹرگوہر
ستمبر 11, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔