موسلادھاربارش سےنشترسپورٹس کمپلیکس پانی میں ڈوب گیا

0
84

لاہورمیں ہونےوالی موسلادھار بارش سےنشترسپورٹس کمپلیکس کاہاکی سٹیڈیم پانی میں ڈوب گیا۔

شہرمیں بارش ختم ہوئے6گھنٹےبیت گئےلیکن پانی نہ نکالاجاسکا، ضلعی انتظامیہ نے قذافی سٹیڈیم کے داخلی راستوں کو پانی سے صاف کر کے سب اچھا کی رپورٹ بنا دی۔

قذافی سٹیڈیم کے تعمیراتی حصے کا سیوریج سسٹم بھی انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سیورئج کا پانی ایک ماہ سے نشتر سپورٹس کمپلیکس میں واقعہ دفاتر میں آنے جانے والوں کے لیے پریشانی کا باعث بن گیا۔ قذافی سٹیڈیم کی بلڈنگ گرانے سے نشتر سپورٹس کمپلیکس کا سیورئج سسٹم بھی جواب دے گیا۔

Leave a reply