حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا

0
89

وزیراعظم شہبازشریف نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دےدی۔وزارت خزانہ نےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مہینےمیں دوبارردوبدل کیاجاتاہےایک مہینےکی یکم تاریخ کواوردوسرامہینےکی پندرہ تاریخ کوقیمتوں میں ردوبدل کیاجاتاہے۔مہنگائی سےپریشان عوام پرحکومت کوترس آہی گیاحکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری کےبعدڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 86 پیسے کی کمی ،پٹرول کی فی لیٹر قیمت 6 روپے 17 پیسے کم کردی گئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 6 روپے 32 پیسے کی کمی اور لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 5 روپے 72 پیسے فی لیٹر کم کر دی گئی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری کےبعدوزارت خزانہ نےباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نئی قیمتوں کااطلاق یکم اگست سے کردیا گیا ہے۔

Leave a reply