پیرس اولمپکس میں ارشدندیم کی کامیابی:صدرو وزیراعظم کی مبارکباد

0
71

پیرس اولمپکس کےجیولن تھروکےفائنل میں ارشدندیم کی شاندارکامیابی پرصدرمملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نےمبارکبادپیش کی۔
پیرس اولمپکس کےمینزجیولن تھروکےفائنل میں ارشدندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکےریکاڈقائم کرتےہوئےناصرف پاکستان کاسرفخرسےبلندکیابلکہ 40سال بعدملک کےلئے گولڈمیڈل بھی جیتا۔

صدرمملکت آصف علی زرداری:
صدرمملکت آصف علی زرداری نے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کی۔
صدرمملکت آصف علی زرداری کاکہناتھاکہ ارشد ندیم آپ پوری قوم کا فخر ہیں، ارشد ندیم کی جیت پوری قوم کی جیت ہے،فائنل میں شاندار اولمپکس ریکارڈ قائم کرنا، طویل ترین جیولین تھرو کرنا بڑا کارنامہ ہے۔
آصف علی زرداری کامزیدکہناتھاکہ پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے تمغہ جیت کر آپ نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا،ارشد ندیم نے اولمپکس جیسے بڑے مقابلے میں پاکستان کا نام روشن کیا ، اللہ تعالیٰ ارشد ندیم کو مستقبل میں مزید کامیابیوں سے نوازے۔
وزیراعظم شہبازشریف:‏

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکبادپیش کی۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ ارشد ندیم نے نہ صرف سونے کا تمغہ جیتا بلکہ اولمپکس کا نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا،ارشد ندیم نے کوئی بھی فاؤل کئے بغیر دو تھرو 90 میٹر سے زائد فاصلے پر پھینکیں، جو انکی شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے،ارشد ندیم نے پوری پاکستانی قوم کو ایک بہت ہی خوبصورت تحفہ دیا،ارشد ندیم اولمپکس ریکارڈ بنا کر پاکستان اور اولمپکس کی تاریخ میں امر ہو گئے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری:
دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کو مبارک باددی ۔
بلاول بھٹوکاکہناتھاکہ ارشد ندیم نے اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں پاکستان کیلئے تاریخ میں پہلا طلائی تمغہ حاصل کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا،اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں ارشد ندیم کا 92.97 کی تھرو کا ریکارڈ قابل تعریف ہے۔
ان کامزیدکہناتھاکہ پاکستان کے بیٹے ارشد ندیم نے اولمپکس کی دنیا میں تاریخ رقم کردی، قوم اپنے ہیرو کے ساتھ کھڑی ہے۔ ارشد ندیم نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہیں کہ محنت، لگن اور مستقل مزاجی سے منزل کا حصول ممکن ہے۔

Leave a reply