پنجاب اسمبلی کی مزید4قائمہ کمیٹیوں کےچیئرمینوں کاانتخاب

0
55

پنجاب اسمبلی کی مزیدچارقائمہ کمیٹیوں کےچیئرمینوں کاانتخاب ہوگیا۔اسمبلی سیکٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ممبر صوبائی اسمبلی عمران اکرم قائمہ کمیٹی برائےS&GAD کے چیئرمین منتخب ،ممبر صوبائی اسمبلی محمد اکبر حیات حراج قائمہ کمیٹی برائے پبلک پروٹیکشن کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔
ممبر صوبائی اسمبلی رانا افضال حسین قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کےچیئرمین بن گئےجبکہ ممبر صوبائی اسمبلی محمد حسن ریاض قائمہ کمیٹی برائے ایریگیشن کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔
اسمبلی سیکٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب نے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو نوٹیفکیشن دیے۔

Leave a reply