سانگھڑ:تیل وگیس کاذخیرہ دریافت،388 بیرل یومیہ خام تیل ملےگا
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل وگیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا۔
ملکی معیشت کےلئےاچھی خبرسندھ کےضلع سانگھڑمیں تیل وگیس کےبڑےذخائردریافت کرلیےگئے۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کےمطابق 2بلوچ کنواں سے68 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس جبکہ 388 بیرل یومیہ خام تیل حاصل ہوگا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ2 بلوچ کنواں کی کھدائی فروری 2024 میں شروع کی گئی، 3920 میٹر تک کھدائی کرنے کے بعد تیل وگیس کے ذخائر دریافت ہوئے۔
ترجمان نے بتایاکہ او جی ڈی سی ایل سنجھورو بلاک کے سمیر فارمیشن میں مزید کنویں کھودنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
سونےکی قیمت میں مسلسل اضافہ
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔