اسحاق ڈارکی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقریری:عدالت نےپرویزالہٰی کانوٹیفکیشن مانگ لیا
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تقرری کے خلاف درخواست پرسماعت کےدوران عدالت نےسابق نائب وزیراعظم پرویزالٰہی کی تقریری کانوٹیفکیشن مانگ لیا۔
اسحاق ڈارکی بطورڈپٹی وزیراعظم تقرری کےخلاف سندھ ہائیکورٹ کےچیف جسٹس نےکیس کی سماعت کی ۔درخواست گزارکےوکیل طارق منصورایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
طارق منصورایڈووکیٹ نےکہاکہ عدالت کے حکم کے مطابق اسحاق ڈار کو درخواست میں فریق بنا رہے ہیں،اسحاق ڈار کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا جائے۔
چیف جسٹس نےکہاکہ پرویز الٰہی کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تقرری کا نوٹیفکیشن اور اس سے متعلق عدالتی فیصلہ کہاں ہے؟
طارق منصورایڈووکیٹ نےکہاکہ کابینہ ڈویژن کو گزٹ نوٹیفکیشن کے لئے لکھا ہے، دستاویز ملتے ہی عدالت میں پیش کردی جائے گی،لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ کی فراہمی کے لئے بھی درخواست دائر کی ہے۔
عدالت نےکہاکہ دستاویز سے قبل عدالت نوٹس جاری نہیں کرے گی،عدالت نے درخواست کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیراعظم 2 روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے
جولائی 2, 2024 -
بشریٰ بی بی کا شوکت خانم اسپتال سے طبی معائنہ کرایا جائے
اپریل 15, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔