این سی اےمیں اوپن مائیک میوزک پرفارمنس کاانعقاد

0
15

این سی اے ٹولینٹن بلاک میں فیکلٹی آف پرفارمنگ آرٹس کے زیر اہتمام اوپن مائیک میوزک پرفارمنس کا کامیاب انعقاد کیاگیا۔
نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) کے ٹولینٹن بلاک میں فیکلٹی آف پرفارمنگ آرٹس کے زیر اہتمام اوپن مائیک میوزک پرفارمنس کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔ اس ایونٹ میں این سی اے کے طلباء اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنی موسیقی کی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
وائس چانسلر این سی اے پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے کہا کہ این سی اے ہمیشہ فنونِ لطیفہ کے فروغ کے لیے کوشاں رہا ہے اور اوپن مائیک جیسے پروگرامز نوجوان فنکاروں کے لیے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔
ایونٹ میں این سی اے کی فیکلٹی، سٹاف، طلبا اور شہریوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور سامعین نے فنکاروں کی کارکردگی کو سراہا۔ این سی اے مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد جاری رکھے گا تاکہ آرٹ سے محبت کرنے والوں کو اپنے فن کا اظہار کرنے کا موقع ملے۔

Leave a reply