اسلام آبادمیں پی ٹی آئی کےاحتجاج کامعاملہ:ریڈزون میں فوج کاگشت

0
30

دارالحکومت اسلام آباد میں تحریک انصا ف کےاحتجاج کےپیش نظرسیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی تھی جس کےبعداب حالات معمول پرآناشروع ہوگئے ہیں مگر ریڈزون میں ابھی بھی فوج کاگشت جاری ہے۔
اسلام آبادمیں تحریک انصاف کےاحتجاج کےپیش نظرپولیس ،رینجرزاورفوج تعینات کی گئی تھی ۔مگراب حالات قانون نافذکرنےوالےاداروں کےکنٹرول میں ہےاس لئے دارالحکومت کےجوراستےکنٹینرزلگاکربندکئےگئےتھےوہ بھی بحال ہوگئےہیں۔
اسلام آباد میں جناح ایونیو، ڈی چوک سمیت دیگر اہم مقامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں کی نفری موجود ہے۔ ڈی چوک ،جناح ایونیو،بلیو ایریا میں صورتحال سکیورٹی فورسز اور انتظامیہ کے کنٹرول میں ہے۔
جناح ایونیو، چائنا چوک ، ڈی چوک میں پولیس و رینجرز کی نفری تاحال موجود ہے۔ اسی دوران پاک فوج کے دستوں کی جانب سے ریڈ زون کی حدود میں گشت بھی کیا گیا۔
دوسری جانب زیرو پوائنٹ ،فیض آباد، ایکسپریس وے کے مقامات سے کنٹینرز ہٹا دیے گئے ہیں اور ٹریفک کو بحال کردیا گیا ہے۔
واضح رہےکہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس اسلام آبادمیں منعقد ہورہا ہے جس کےلئے آئین کےآ رٹیکل 245کےتحت وفاقی دارالحکومت میں حکومت نے فوج تعینات کردی ہےجوکہ احساس مقامات اوراہم عمارتوں پرسیکیورٹی فرائض انجام دےگی۔

Leave a reply