جہاں دھرنےاورجلاؤگھیراؤہوگاوہاں کون سرمایہ کاری کرےگا،وزیراعظم

0
9

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ جہاں دھرنے اور جلاؤ گھیراؤ ہوگا وہاں کون آکر سرمایہ کاری کرے گا،ملک کی جڑیں کاٹنے کیلئے سازشیں کی جا رہی ہیں اور اس جتھے کو پاکستان کی ترقی منظور نہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس منعقدہوا۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں 19نکاتی ایجنڈازیرغورآیا، کابینہ آئندہ اجلاس میں حج پالیسی 2025 بھی منظوری کے لئے پیش کرئےگی۔کابینہ فارمیسی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دے گی۔ کابینہ متروکہ وقف املاک کے چیئرمین کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کرے گی قومی کونسل برائے طب کے سربراہ اور ممبران کی تقرری کے لئے ایگزامیننگ باڈی کی منظوری دی جائے گی وفاقی کابینہ کو ای گورنمنٹ سسٹم پر پریزیٹیشن دی جائے گی۔
اجلاس سےخطاب کرتےہوئے وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ سعودی عرب کے وفد کا دورہ ہونے والا ہے اور پھر چین کے وزیراعظم آنے والے ہیں، پاکستان کو ایس سی او کی مہمان نوازی کا موقع مل رہا ہے۔بشام واقعے کے بعد چینی حکومت کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا اور یہ پیغام دیا گیا کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے مضبوط اقدامات ہونے چاہئیں اور جب میں جون میں چین گیا تو ان کو یقین دہانی کروائی لیکن اس کے باوجود بدقسمتی سے کل کراچی میں دہشت گردی کاافسوسناک واقعہ ہوا، جس میں ہمارے 2 چینی بھائی ہلاک اور ایک زخمی ہوا جبکہ حملے میں کچھ پاکستانی بھی زخمی ہوئے۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ چین کے سفیر سے ملاقات میں افسوس کا اظہار کیا اور انہیں بتایا کہ تمام تر کاوشوں کے باوجود یہ واقعہ ہوا جس پر ہمیں شرمندگی ہے، لیکن ہمارا حوصلہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہے اور ہم سیکیورٹی کو مزید بہتر کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔ چینی سفیر کو یقین دلایا کہ ہم نے شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کانفرنس کیلئے پوری طرح انتظامات کئے ہیں اور اس کی تفصیل ان سے شیئر کی، میں بار بار بتا چکا ہوں کہ کس طرح سعودی عرب، یو اے ای اور چین نے ماضی کی طرح ایک بار پھر آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہماری بھرپور مدد کی جبکہ ابھی ملائیشیا کے وفد کا ایک کامیاب دورہ ہوا۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کاکہناتھاکہ جہاں دھرنے اور جلاؤ گھیراؤ ہوگا وہاں کون آکر سرمایہ کاری کرے گا، ملک کی جڑیں کاٹنے کیلئے سازشیں کی جا رہی ہیں اور اس جتھے کو پاکستان کی ترقی منظور نہیں، ان کو یہ فکر کھا رہی ہے کہ معیشت سنبھل گئی تو ہمیں کون پوچھے گا۔ آج پاکستان کی معیشت پر ایک بار پھر ضرب لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اسلام آباد پر روز چڑھائی کر کے وہی کچھ دہرایا جا رہا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ وفاق پر دن رات چڑھائی اور دھمکیاں دی جا رہی ہیں، سب جانتے ہیں کس طرح ڈی چوک پر دھرنا دیا گیا اور جو کچھ کیا گیا، آج پھر پاکستان کے خلاف دشمنوں اور گھس بیٹھیوں کے ناپاک عزائم کو دہرایا جا رہا ہے، 2014 کی سازش دوبارہ نہیں ہونے دیں گے۔
ذرائع کےمطابق کابینہ کو امن و امان اور ایس سی او سربراہ کانفرنس کے سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔وفاقی کابینہ کےاجلاس میں متعدد ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دے دی گئی۔

Leave a reply