پی ٹی آئی کی پرامن احتجاجی کال پر لیگی درباری وزرا کی چیخیں نکل رہی ہیں، بیرسٹرسیف

0
9

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی پرامن احتجاج کی کال پرلیگی درباری وزراکی چیخیں نکل رہی ہیں۔
وفاقی وزرا خواجہ آصف اور احسن اقبال کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے مشیر اطلاعات بیرسٹرسیف کاکہناتھاکہ جعلی حکومت کی پی ٹی آئی احتجاج سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔ شنگھائی کانفرنس پر جعلی حکومت اپنی سیاسی دکان چمکانے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف جعلی مقدمات کے خاتمے اور رہائی تک احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا۔جعلی حکومت ہمارے پرامن احتجاج کو ماڈل ٹاؤن جیسا بناکر اپنے اقتدار کو طول دینا چاہتی ہے۔
بیرسٹرسیف کامزیدکہناتھاکہ عمران خان کی رہائی اور مقدمات کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا، پی ٹی آئی کی پرامن احتجاجی کال پر لیگی درباری وزرا کی چیخیں پھر شروع ہو گئی ہیں۔ پرامن احتجاج ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے الٹا ان ہی کے گلے پڑیں گے۔ خواجہ آصف ایک خاتون سے ہارے ہوئے ہیں اور فارم 47 پر وزیر بنے ہیں۔ خود ساختہ ارسطو احسن اقبال سی پیک پر سیاسی بیان بازی کررہے ہیں۔
صوبائی مشیر کا مزید کہناتھاکہ جعلی حکومت کے دور میں ملک کی معیشت کا پہیہ جام ہوچکا ہے۔ فسطائیت کے ہوتے ہوئے ملکی ترقی ناممکن ہے۔ معاشی و سیاسی مسائل کی جڑ جعلی حکومت ہے۔ جب تک جعلی حکومت کا خاتمہ نہ ہو تب تک کوئی کسی بھی تنظیم کا اجلاس بے سود رہے گا۔

Leave a reply