پی ٹی آئی کااحتجاج:راولپنڈی میں مختلف مقامات پرٹریفک بند
تحریک انصاف نےملک بھرمیں احتجاج کی کال دےرکھی جس کےباعث راولپنڈی شہرکےمختلف راستوں کوحکومت کی جانب سےٹریفک کے لئے بند کردیا گیاہے۔جبکہ جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں میڑو بس سروس آپریشن پانچویں روز بھی بند ہے۔
آئینی ترمیم کےخلاف تحریک انصاف نےآج ملک گیراحتجاج کی کال دےرکھی جس کےباعث حکومت نےانتظامات کرتےہوئےصوبہ پنجاب میں دفعہ 144نافذکی ہےاورتمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کوبندکرنےکانوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔
راولپنڈی شہرکےمختلف علاقوں کوتحریک انصاف کےاحتجاج کےباعث رکاوٹیں لگاکربندکردیاگیاہے،مریڑھ چوک اور لیاقت باغ کی جانب جانے والے راستے بند ہیں جبکہ سواں پل پر سنگل لائن ٹریفک کو آنے اور جانے دیا جا رہا ہے۔ شہر کے دیگر تمام راستے معمول کے مطابق کھلے ہیں۔
دوسری جانب پشاور روڈ پر چیئرنگ کراس کے قریب اور نال روڈ پر ایم ایچ کے قریب سڑک کے دونوں جانب رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں، شاہراؤں پر ایک لائن ٹریفک گزرنے کے لیے فی الحال کھلی رکھی گئی ہے۔
راولپنڈی کے داخلی راستوں پر بھی زیگ زیگ پکٹس قائم کرکے پولیس نفری تعینات کر دی گئی۔جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں میڑو بس سروس آپریشن پانچویں روز بھی بند ہے۔
میٹروبس سروس شنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہان اجلاس کےپیش نظر14سے16اکتوبرتک بندکی گئی تھی بعدازاں 17 اکتوبر کو بھی آپریشن بند رکھا گیا لیکن آج جمعے کو بھی بس سروس بند ہے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بدترین اضافہ
اپریل 5, 2024 -
قومی معیشت کےلئے خوشخبری.سندھ میں تیل گیس کے ذخائر کی دریافت
فروری 19, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔