سعودیہ جانیوالے پاکستانی مسافروں کیلئے نئی سعودی ایئر لائن متعارف

0
27

ملکی ایوی ایشن سے فضائی مسافروں کیلئے خوشخبری،سعودی عرب کی ایک اور ایئرلائن کو پاکستان کے فضائی آپریشن کیلئے اجازت دیدی گئی۔مملکت کی نئی ایئر لائن کا نام کیا ہے اوراس کا فلائٹ آپریشن کب شروع ہو گا؟تفصیلات سامنے آ گئیں۔
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن نے سعودی عرب کی فلائی عدیل کو پاکستان کیلئے فضائی آپریشن کی درخواست پر اجازت دیدی ہے۔سول ایوی ایشن نےفلائی عدیل پاکستان کیلئے ہفتہ وار 11 فلائٹس کا سلاٹ منظور کیا ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق مملکت کی فلائی عدیل جلد پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کردے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈی جی سی اے اے نے فلائی عدیل کو پاکستان کیلئے فضائی آپریشن کی اجازت دینے کے حوالے سے کہا ہے کہ نئی ایئرلائن کے پاکستان آنے سے ناصرف نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی، بلکہ قومی معیشت اور سیاحت کو بھی خوب فروغ ملے گا۔

Leave a reply