سولرٹیکنالوجی کی تیاری میں اہم پیشرفت،جاپانی سائنسدانوں نے ایسا لچکدار سولر پینل تیار کرلیا جس کو مستقبل میں وئیر ایبل ڈیوائسز کیلئے استعمال کیا جاسکے گا۔
جاپان کے ریکن( Riken )ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ماہرین نے لچکدار سولر سیلز کی تیاری پر کام کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ پلاسٹک بیگ جیسا ہوگا ،جسے کافی حد تک کھینچا جاسکے گا۔اس لچکدار سولر سیلز کی تیاری کیلئے آئی اون نامی مرکب کو استعمال کیا گیا۔یہ مرکب سولر سیل کی الیکٹروڈ لیئر میں شامل کیا گیا، جس سے اس کی لچک بڑھ گئی ،جبکہ بجلی بنانے کی صلاحیت پر کوئی اثرات بھی مرتب نہیں ہوئے۔
تحقیقی ٹیم کے مطابق اس طریقہ کار سے توانائی پیدا کرنے کی 95 فیصد صلاحیت برقرار رہی، لہٰذا اب زیادہ بڑے لچکدار سولر سیل تیار کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔اگر سائنسدانوں کو کامیابی حاصل ہوگئی تو ایسی جدید ترین وئیر ایبل ڈیوائسز کی تیاری ممکن ہو جائے گی ،جن کو شمسی توانائی سے پاور فراہم کی جاسکے گی۔
ماہرین کے مطابق ایسی ڈیوائسز کو ری چارج کرنے کی ضرورت بھی نہیں رہے گی یا بہت کم چارج کرنا پڑے گا، جس سے بجلی کے استعمال میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سالانہ گوشوارےجمع نہ کرانےپرالیکشن کمیشن کاایکشن
نومبر 20, 2024 -
لاہورجلسہ:حکومت نےپولیس کواہم ٹاسک سونپ دیا
ستمبر 21, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔