تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ کےکیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکواشتہاری قراردےدیاگیا۔
اسلام آبادکی انسداددہشتگردی عدالت کےجج طاہرعباس سپرانےتھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ کےکیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکواشتہاری قرار دینے کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
تحریری حکمنامےمیں کہاگیاکہ علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کے بعد کیس دیگر ملزمان سے الگ کر دیا گیا ہے، ملزمان راجہ راشد حفیظ،واثق قیوم،راجہ خرم نواز،فیصل جاویداورعمر تنویر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئےگئے۔
فیصلہ میں کہاگیاکہ تمام غیر حاضر ملزمان کے وکلاء سردار مصروف،مرتضی طوری اورزاہد بشیر ڈار نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی،تمام غیر حاضر ملزمان کی حاضری سے معافی کی درخواست مسترد کی جاتی ہے،غیر حاضر ملزمان کے ضمانتی مچلکے منسوخ کیے جاتے ہیں۔
کیس کی مزید سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 4 پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔
مارچ 11, 2024 -
گرفتاری سےبچنےکیلئے علی امین گنڈاپورکاعدالت سے رجوع
ستمبر 5, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔