برطانیہ میں طوفان’’برٹ‘‘کاالرٹ جاری،شہریوں کواحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

0
25

برطانیہ میں طوفان’’برٹ‘‘کاالرٹ جاری کردیاگیا،ہواکی رفتار70میل فی گھنٹہ تک جانےکاامکان ہے اورسیلاب کاخطرہ بھی بڑھنےلگاہے،حکومت نےشہریوں کواحتیاطی تدابیراختیارکرنےکی ہدایت کردی۔
برطانیہ میں طوفان ’’برٹ‘‘کےباعث برفباری،تیزہواؤں اورسیلاب کےخطرہ کےپیش نظرحکومت کی جانب سےشہریوں کوخوراک اورپانی ذخیرہ کرنےکی ہدایت کی گئی،بجلی بندش کےخدشےپرٹارچ،موم بتیاں اورایمرجنسی لائٹس گھروں میں رکھنےکی ہدایت بھی کی گئی۔
میڈیارپورٹس کےمطابق اسکاٹ لینڈکےپہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 6سینٹی گریڈتک گرنےکاامکان ہے۔جبکہ ہفتہ کےروزاسکاٹ لینڈمیں40سینٹی میٹرتک برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
لندن کی ٹریفک پولیس نےسفرکرنےوالےشہریوں کوگاڑی میں کھانا،پانی اورکمبل ساتھ رکھنےکی ہدایت کی ہے۔
لندن کےمحکمہ موسمیات کاکہناہےکہ ڈارٹموراورساؤتھ ویلزمیں شدیدبارشوں کاامکان ہے،جس کےساتھ شمالی آئرلینڈ،مغربی اسکاٹ لینڈمیں ہواکی رفتار70میل فی گھنٹہ تک جاسکتی ہے۔
پولیس نےاسکاٹ لینڈمیں شہریوں کوغیرضروری سفرسےگریزکی ہدایت کی۔

Leave a reply