پاکستان اورچین کےمثالی تعلقات وقت کیساتھ مزیدمضبوط ہورہےہیں،آرمی چیف
آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنےکہاہےکہ پاکستان اورچین کےمثالی تعلقات وقت کےساتھ مزیدمضبوط ہورہےہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ یوشیا نے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جنرل ژونگ نے پہلے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ون آن ون ملاقات کی بعد ازاں وفود کی سطح کے مذاکرات ہوئے۔ جنرل ژانگ نےجی ایچ کیومیں یادگارشہداپرحاضری دی۔
آئی ایس پی آرکےمطابق بات چیت میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔دونوں جانب سےدوطرفہ دفاعی تعاون کومزیدوسعت دینےکاعزم کیاگیا۔
آئی ایس پی آرکےمطابق سپہ سالارنےپاک چین تعلقات کی اہمیت پر اظہار خیال کیا۔اورکہاکہ پاکستان اورچین کےتعلقات باہمی اعتماداورتعاون پرمبنی ہیں، دونوں ممالک کےتعلقات مشکل کی ہرگھڑی میں اعتمادپرپورااترےہیں،مثالی تعلقات وقت کےساتھ مزیدمضبوط ہورہےہیں۔
آئی ایس پی آرکےمطابق آرمی چیف نےعالمی اورعلاقائی امورمیں پاکستان سےتعاون پرچین سےاظہارتشکرکیا۔
آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ چینی وائس چیئرمین نےاسٹریٹجک شراکت داری پرپاکستان کےکردارکی تعریف کی۔چینی وائس چیئرمین نےانسداددہشت گردی کےلئےپاک فوج کےعزم کی تعریف بھی کی۔
اس موقع پر چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ کاکہناتھاکہ چین باہمی تعلقات کومزیدوسعت دینےکےلئےپرعزم ہے۔
مذاکراتی کمیٹیوں کامعاملہ:سپیکرکابڑافیصلہ
فروری 1, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی کولاہورمیں جلسےکی اجازت مل گئی
اگست 9, 2024 -
آج سونے کی فی تولہ قیمت کیا ہے؟
مارچ 11, 2024 -
ڈالرکی قیمت میں مزیداضافہ
ستمبر 3, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
آرکائیوز
تاریخ سے دریافت کریں۔
پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ | اتوار |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 2 | |||||
3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 |
10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 |
17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 |
24 | 25 | 26 | 27 | 28 |