مہنگائی کی شرح میں بڑی کمی،ادارہ شماریات نےسالانہ رپورٹ جاری کردی

0
34

مہنگائی کی شرح میں بڑی کمی ،ادارہ شماریات نےسالانہ رپورٹ جاری کردی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق رواں سال نومبرمیں مہنگائی کی شرح 4.9فیصدکی سطح پرریکارڈ کی گئی،جبکہ سال2024کےماہ اکتوبرمیں مہنگائی کی شرح7.2ریکارڈکی گئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق سال2023کےماہ نومبرمیں مہنگائی کی شرح29.2فیصدتھی جبکہ سال 2024کےنومبرمیں شہری علاقوں میں مہنگائی 5.2 فیصد اور دیہی علاقوں میں 4.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ کھانے پینے کی اشیا میں 0.5 فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ ماہ ٹماٹر، انڈے، دال مونگ، شہد اور آلو کے نرخ میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق گھی، مکھن، ڈرائی فروٹ، مچھلی اور کوکنگ آئل مہنگا ہوا، گندم، ریڈی میڈ فوڈ، مشروبات، گندم کا آٹا، جوتے اور الیکٹرانک کا سامان بھی مہنگا ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ چکن، دال ماش، سبزیاں اور پھل سستے ہوئے، دال چنا، پیاز، مصالحہ جات، چینی، گُڑ، دال مسور اور چاول بھی سستے ہوئے۔

Leave a reply