طلبا کیلئے اہم خبر: موسم سرما کی صرف 10 چھٹیاں ہوں گی

0
8

طلبا و طالبات کیلئے بڑی خبر،موسم سرما کی صرف 10 چھٹیاں ہوں گی۔ وفاق اور پنجاب کے بعد شہر قائد کراچی میں بھی موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔
موسم سرما کے حوالے سے سندھ حکومت کی جانب سے سخت ایس او پیز پر عملدآمد کو یقینی بنانے کیلئے اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں موسم سرما کی چھٹیاں صرف دس روز ہوں گی۔ سرکاری و نجی سکول اور کالج دس روز تک بند رہیں گے، سکول و کالجز میں 22 دسمبر سے عام تعطیلات ہوں گی۔22 سے 31 دسمبر تک سکول، کالج بند رہیں گے۔
اتوار سے منگل کے روز تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے، سکول و کالجز یکم جنوری 2025 بدھ کے روز کھلیں گے۔فیصلے کا اطلاق سرکاری و نجی سکول اور کالجز پر ہوگا۔
موسم سرما کی چھٹیاں محکمہ سکول تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے تحت کی جائیں گی، محکمہ سکول و کالج تعلیم کی جانب سے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا۔

Leave a reply