طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر، سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کب سے شروع ہوں گے؟فائنل تاریخ سامنے آگئی۔
محکمہ تعلیم سندھ نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات مارچ اور اپریل میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔محکمہ تعلیم سندھ کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 15 مارچ اور گیار ویں اور بارویں جماعت کے امتحانات 15 اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں نتائج کے حوالے سے بھی بتادیا گیا ہے۔ میٹرک کے نتائج 15 جولائی اور انٹر کے نتائج 15 اگست تک آئیں گے۔اس کے علاوہ نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سندھ میں سکولوں میں تعلیمی سال26-2025 یکم اپریل سے شروع کیا جائے گا، جبکہ کالجز میں نیا تعلیمی سال یکم اگست 2025 میں شروع ہوگا۔
تاہم موسم سرما اور گرما کی تعطیلات کا پرانا شیڈول برقرار ہے، موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی اور موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔
وزیراعظم شہبازشریف آزادجموں وکشمیرپہنچ گئے
فروری 5, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
یکم ستمبرسےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان
اگست 28, 2024 -
پی سی بی سےاختلافات:ہیڈکوچ گیری کرسٹن مستعفی
اکتوبر 28, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔