پاکستان شوبزانڈسٹری کےگلوکاربلال سعیدنےحافظ قرآن ہونے کے باوجود گلوکاری کاسفرکیسےمکمل کیاگلوکارنےحقائق سےپردہ اٹھادیا۔
حال ہی میں گلوکاربلال سعیدنےایک نجی ٹی وی شومیں بطورمہمان شرکت کی ،جہاں پرمیزبان نےاُن سے کیریئرسمیت نجی زندگی کےبارےمیں سوال وجواب پوچھے،جن کے اُنہوں نے بڑے اچھے طریقے سے جواب دئیے۔
میزبان کےسوال کےجواب میں گلوکاربلال سعیدنےبتایاکہ بچپن میں گھرسے کئی مرتبہ بھاگنےکی ناکام کوشش کرچکاہوں ،جس کی سب سےبڑی وجہ یہ تھی کہ میں مدرسےمیں پڑھنےجاتاتھااورمیرااکثرچھٹی کاموڈہوتاتھالیکن گھروالےزبردستی بھیجتےتھے،جس کی وجہ سےمیں یہ کوشش کرچکاہوں پرہمیشہ ناکام ہواہوں۔ لہٰذا گھر سے مدرسے کا کہہ کر گیمنگ سینٹر چلا جاتا تھا اور وہاں انجوائے کرتاتھا لیکن جلد ہی مدرسے کے حافظ صاحب نے بچے گھر بھیج کر یہ بتانا شروع کردیا میں کس کس روز مدرسے سے غائب رہتا ہوں جس کے بعد عاجز آکر گھر چھوڑنے کی خواہش کی‘ ۔
گلوکار کے مطابق’جب یہ بھی ممکن نہ ہوسکا تو مدرسے کے حافظ صاحب کو تنگ کرنے لگا، حافظ صاحب کا کھانا مدرسے کے کچن سے ان کے پاس تک لے جانے کی ذمہ داری میری تھی اور میں اس دوران انہیں تنگ کرنے کیلئے ان کے کھانے میں مرچیں ڈال دیتا تھا یہی نہیں کئی بار ان کے جوتوں میں بھی گندگی ڈال دی تھی‘۔
میزبان کےایک اورسوال پربلال سعیدکاکہناتھاکہ میرےحافظ قرآن ہونےکےساتھ گلوکاربننےکاکریڈٹ میرے والدکوجاتاہے،جنہوں نےمجھےاس کام کی اجازت دی،موسیقی کی اجازت اس لیے دی کہ میں زندگی کے کسی مقام پر یہ نہ محسوس کروں کہ انہو ں نے مجھے محروم رکھا،پھر جب موسیقی کی طرف آگیا تو سیالکوٹ ( آبائی گھر) ہی جانا چھوڑدیا ، میں ڈرتا ہوں کہ وہاں حافظ صاحب نہ مل جائیں اور دیکھتے ہی یہ نہ کہیں تمہیں میں نے حافظ قرآن بنایا تھا تم موسیقار کیسے بن گئے‘؟
سینئراداکارہ بابرہ شریف نےزندگی کی 70بہاریں دیکھ لیں
دسمبر 10, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔