حیات تحریرالشام کےسربراہ نےمحمدالبشیرکویکم مارچ2025تک شام کا قائم مقام وزیراعظم مقررکردیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق محمدالبشیریکم مارچ2025تک عبوری شامی حکومت کےنگراں وزیراعظم ہونگے،اسرائیل کےغزہ اورلبنان پرحملوں کےبعدشام بھرمیں حملےجاری ہیں۔اسرائیلی فوج کی دمشق سمیت شام میں3ہوائی اڈوں اورفوجی اڈوں پربمباری جاری ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق اسرائیل نےشام کی صورتحال کافائدہ اٹھاکرگولان کی پہاڑیوں پرقبضہ بڑھادیا،قطر،عراق اورسعودی عرب نےگولان کی پہاڑیوں پراسرائیل کےقبضےکی مذمت کی۔اسرائیل 1974کی جنگ بندی معاہدےکی خلاف ورزی کررہاہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق قطرکاکہناہےکہ اسرائیل کی جانب سےشام کی موجودہ صورتحال کافائدہ اٹھاناناقابل قبول ہے،اسرائیل شام کی زمین پرقبضہ کررہاہےجوخودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہےکہ بشیر نے سابق صدر بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے 12 دن کی کارروائی شروع کرنے سے پہلے باغیوں کے زیر قبضہ ایک چھوٹی سی جگہ انتظامیہ چلاتے تھے۔ وہ اسلامی گروپ حیاۃ التحریر الشام (ایچ ٹی ایس) کی زیر نگرانی ایک تنظیم میں تھے۔
بجلی کےبھاری بل فنکار برادری بھی بولنے پر مجبور
جولائی 10, 2024پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر کے انتخاب کا معاملہ
مئی 18, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔