حکومت کامزید6آئی پی پیزکیساتھ معاہدےختم کرنےکافیصلہ

0
9

حکومت نےمزید6آئی پی پیزکیساتھ مہنگی بجلی خریدنےکےمعاہدےختم کرنےکافیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق آئی پی پیزکےساتھ معاہدےختم کرنےسےمزید300ارب کی بچت کاامکان ہے،مزید2396میگاواٹ کے6آئی پی پبزکےساتھ معاہدےختم کیےجائیں گے۔
ذرائع کاکہناہےکہ جن آئی پی پیزکےساتھ معاہدےختم کیےجارہےہیں اُن میں گل احمدانرجی کے136میگاواٹ کےساتھ معاہدےختم کرنےکافیصلہ کیاگیاہے،کیپکوپاورپروجیکٹ کے1638اور200میگاواٹ کےمعاہدےختم کیےجائیں گے،اٹک پاور165اور131میگاواٹ کوہ نورانرجی کیساتھ بجلی معاہدےختم ہونگے،حکومت نے126میگاواٹ کےٹپال انرجی کیساتھ بھی معاہدےختم کرنےکافیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کےمطابق مزیدآئی پی پیزکےساتھ معاہدےختم کرنےسےبجلی ٹیرف میں کمی ہوگی،وفاقی حکومت اس سےقبل 13آئی پی پیزکےساتھ معاہدےختم کرچکی ہے،بگاس سےچلنےوالے8نجی بجلی گھروں کیساتھ معاہدوں کی منظوری بھی شامل ہے۔

Leave a reply