ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار ، آج کے موسم بارے اہم پیشگوئی

0
8

محکمہ موسمیات نےملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرد،خشک اورپہاڑی علاقوں میں شدید سردی رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آبادسمیت ملک کےبیشترعلاقوں میں سردی کی لہر برقرار رہنےکی توقع ہے،اسلام آباداورگردونواح میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان ہے،پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم سرداورخشک رہےگا،مری،گلیات اورگردونواح میں موسم شدیدسردی رہنےکاامکان ہے،صبح میں ملتان، بہاولپور،رحیم یارخان،بہاولنگر اورگردونواح میں ہلکی دھندکی توقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں نےکہاہےکہ پنجاب کےبالائی اضلاع کےمیدانی علاقوں میں صبح میں کہرا پڑنےکی توقع ہے،خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورپہاڑی علاقوں میں شدیدسردی رہنےکاامکان ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداورخشک رہنےکاامکان ہے ،سکھر،شکارپور ،کشمور، خیرپور اور گردونواح میں ہلکی دھندچھائےرہنےکی توقع ہے۔بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم سرداورپہاڑی علاقوں میں شدیدسردی رہنےکاامکان ہے،کشمیراورگلگت بلتستان میں موسم شدیدسردجبکہ مطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے۔

Leave a reply