حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان

0
11

مہنگائی سےپریشان عوام کےلئےاچھی خبر،حکومت نےآئندہ پندرہ روزکے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا۔
پاکستان میں ہرپندرہ روزبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جس میں کبھی عوام کو ریلیف دیاجاتاہےاورکبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جاتاہے۔
وزارت خزانہ نےپیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق پیٹرول کی قیمت برقراررکھی گئی ہےجس کےمطابق پیٹرول کی قیمت 252روپے10 پیسےفی لیٹربرقرارہے۔جبکہ ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں 3روپے5پیسےفی لیٹرکمی کی گئی ہے۔قیمت میں کمی کےبعد ہائی سپیڈڈیزل کی نئی قیمت255روپے 38پیسےفی لیٹرمقررکی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کےنوٹیفکیشن کےمطابق مٹی کاتیل 3روپے32پیسےسستا ہونے کے بعدمٹی کےتیل کی نئی قیمت 161روپے66پیسےفی لیٹرمقررکی گئی۔جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں2روپے78پیسےفی لیٹرکمی کےبعدلائٹ ڈیزل کی نئی قیمت148روپے95پیسےفی لیٹرمقررکردی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں حکومت نے دسمبر کے ابتدائی 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا اور پیٹرول 3 روپے 72 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 29 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی تھی۔

Leave a reply